چندرا شیکھر پھانسی لیکر خودکشی کرلی

   

چینائی۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنرچندرا شیکھر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی، ان کی عمر 57 برس تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق اوپنرکاروبار میں نقصان کے سبب پریشان رہتے تھے، ان کی اہلیہ سومیہ نے بھی پولیس کو یہی بیان دیا۔ سومیہ کے ریکارڈ کروائے گئے بیان کے مطابق چندرا شیکھر کرکٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے جس میں خسارے کے سبب شدید پریشانی نے انہیں گھیر رکھا تھا۔ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق چندرا شیکھر نے پنکھے کے ذریعے پھانسی لیکر خودکشی کی تاہم ان کے پاس سے خودکشی کی وجہ سے متعلق کوئی تحریر برآمد نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ چندرا شیکھر 7 ونڈے میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، تاہم سبکدوشی کے بعد وہ تاملناڈو پریمیئر لیگ ٹیم کے مالک اورکرکٹ اکیڈمی سے وابستہ تھے۔