حیدرآباد۔ 13۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی)تلنگانہ کانگریس مقننہ پارٹی لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا نے آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال پر حکومت پر نکتہ چینی کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کے زوال کا آغاز کھمم ضلع سے ہوگا۔انہوں نے یاددہانی کروائی کہ کھمم ضلع نے تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں اہم رول ادا کیا تھا اور چندرشیکھرراو کو اقتدار دلایا تھا۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیور سرینواس ریڈی کی خودسوزی،ریاست میں آمرانہ حکومت کی مثال ہے ۔ملو بھٹی وکرامارکا نے قبل ازیں ہڑتالی تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کے لیڈروں اور آرٹی سی کے ورکرس سے کھمم بس ڈپو میں ملاقات کی۔انہوں نے آرٹی سی ہڑتال پر یگانگت کا اظہار بھی کیااور ڈرائیور سرینواس ریڈی کی موت پر اس کو خراج پیش کیا۔انہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے ساتھ ہی کے چندرشیکھرراو حکومت کی پالیسیوں کی بھی مذمت کی۔انہوں نے دیا دہانی کروائی کہ کس طرح آرٹی سی ورکرس نے تلنگانہ تحریک کے دوران کی گئی عام ہڑتال میں حصہ لیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اپنے ارکان خاندان کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے ہی وزیراعلی کے چندرشیکھرراو آرٹی سی کو ریاست میں پرائیویٹ شعبہ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔