حیدرآباد۔ تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈارام نے واضح کیا کہ وہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کے خلاف تحریک چلانے تیار ہیں۔کودنڈارام جنہوں نے تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے چلائی گئی تحریک میں سرگرمی کے ساتھ رول ادا کیا تھا نے حیدرآباد نے نامپلی علاقہ میں واقع پارٹی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست کے وزیرصحت ای راجندر کے ساتھ ٹی آرایس لیڈران ملاریڈی،مُتی ریڈی،منچی ریڈی، مہی پال ریڈی کے خلاف جانچ کروائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ پیٹ ،میاں پورکی اراضیات کے سلسلہ میں بھی جانچ کروائی جانی چاہئے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کورونا پر سے لوگوں کی توجہ منتشر کرنے کے لئے ہی ای راجندر کا معاملہ سامنے لایاگیا ہے ۔