حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ پندرہ ارکان اسمبلی کے ایک وفد کے ساتھ بہت جلد خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے تاکہ ہندوستانی تارکین وطن کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جاسکے۔ چندرشیکھر راؤ نے کہاکہ حکومت این آر سی پالیسی تیار کررہی ہے۔ وہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ تلنگانہ میں اچھی نوکریاں ہیں لیکن لوگ کم تنخواہوں پر خلیجی ممالک میں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔