چندرکانت پاٹل کو مہاراشٹر، لوڈھا کو ممبئی بی جے پی کی کمان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے مسٹر چندرکانت دادا پاٹل کو مہاراشٹر ریاستی بی جے پی اور مسٹر منگل پربھات لوڈھا کو ممبئی میٹروپولیٹن بی جے پی کا صدر مقرر کیا ہے ۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بتایا کہ یہ دونوں تقرریاں فوری طور پر کی جارہی ہیں۔ مسٹر پاٹل گزشتہ بی جے پی۔ شیوسینا حکومت میں ریونیو اور تعمیرات عامہ کے وزیر رہے ہیں۔مسٹر منگل پربھات لوڈھا بی جے پی ممبر اسمبلی اور لوڈھا گروپ کے بانی ہیں اور وہ ملک کے سب سے امیر بلڈر ہیں۔ ان کے پاس تقریباً27 ہزار 150 کروڑ روپے کی جائیداد ہے ۔