چینائی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم نے جمعہ14 جولائی کو سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے دوپہر 2.35 بجے لانچ کیے جانے والے چندریان۔ 3کے لانچ کی تیاری شروع کردی ہے۔اسرو نے منگل کو کہا کہ ہندوستان کا تیسرا چاند کی تلاش کا مشن چندریان 3 ایل وی ایم 3 لانچر کے چوتھے مرحلے کے مشن (ایم4)کے تحت لانچ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ایل وی ایم 3 اسرو کی بھاری گاڑی ہے اور اس نے لگاتار چھ مشن کامیابی سے مکمل کئے ہیں۔
