چندریان کیلئے آج سے اُلٹی گنتی

   

Ferty9 Clinic

سری ہری کوٹا۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کی چاند پر ہندوستان کے دوسرے مشن چندریان 2 کے داغے جانے کی20گھنٹے کے الٹی گنتی اتوار کی صبح کو شروع ہوگی۔اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے شیوم نے بتایا کہ الٹی گنتی اتوار صبح چھ بجکر 51منٹ پر شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اور تمام آلات کی جانچ کا کام بھی پورا ہوچکا ہے ۔ چندریان 2 کو لے جانے والے ملک کے سب سے وزنی راکٹ جی ایس ایل وی بھی تمام طرح کی تیاریوں کے ساتھ پیر کو سہ پہر دو بج کر 51منٹ پر دوسرے لانچ پیڈ سے خلاء میں پرواز کے لئے تیار ہے ۔اس مشن میں چندریان کے ساتھ مجموعی طور پر تیرہ ملکی پے لوڈ سائنسی آلات بھیجے جارہے ہیں۔ان میں طرح طرح کے کیمرے ، اسپیکٹرو میٹر، رڈار، پروب او رسسمومیٹر شامل ہیں۔