چندریان ۔ 2 کامیابی کے ساتھ قمری مدار میں داخل

,

   

بنگلورو ۔ 20 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چاند کی سطح پر قدم رکھے ہندوستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر ہندوستانی خلائی گاڑی چندریان ۔ 2 منگل کو کامیابی کے ساتھ قمری مدار میں داخل ہوگئی ۔ اس خلائی ایجنسی کے بنگلور میں واقع ہیڈکوارٹرس نے اپنے بیان میں کہا کہ منصوبہ کے مطابق یہ گاڑی اس میں موجود آلے کی مدد سے آج صبح 9.02 بجے کامیابی کے ساتھ قمری مدار میں داخل ہوگئی ۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ ( اسرو ) نے کہا کہ مدار میں داغنے کا عمل 1,738 سکنڈس میں مکمل ہوگیا جس کے ساتھ چندریان ۔ 2 کو قمری قطبوں سے گذرتا ہوا چاند کی سطح سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر اپنی آخری مدار میں پہونچنے کا موقع ملے گا۔ بعدازاں لینڈنگ کرنے والے آلے کو الگ کردیا جائے گا اور چاند کے اطراف 100 کلو میٹر 30 کیلو میٹر مدار میں داخل ہوجائے گا ۔

وزیراعظم کی ٹیم اسرو کو مبارکباد
نئی دہلی ۔ 20 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چندریان ۔ 2 کے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخلے پر وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ادارہ برائے خلائی تحقیقی ( اسرو ) کو مبارکباددی اور کہا کہ چاند کیلئے تاریخی سفر کی سمت یہ ایک اہم قدم ہے ۔ ہندوستانی خلائی ادارہ نے اپنے ایک بیان میں کاہ کہ منصوبہ کے مطابق 9.2 بجے صبح کامیابی کے ساتھچ اند کے مدار میں داخل ہوگیا ۔ مودی نے ٹوئیٹر پر کہا کہ چندریان ۔ 2 کے چاند کے مدار میں داخلے پر ٹیم اسرو کو مبارکباد دی ۔ چاند کیلئے تاریخی سفر میں یہ ایک اہم مسئلہ ہے ۔