چندریان ۔2 کو 15 جولائی کو روانہ کرنے کا منصوبہ

   

Ferty9 Clinic

بینگلورو،12جون (سیاست ڈاٹ کام) چاند پر ہندوستان کے دوسرے مشن چندریان-2 کا لانچ 15جولائی کو کیا جائے گا۔ ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم(اسرو)کے صدر ڈاکٹر کے شیون نے چہارشنبہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ چندریان -2کا لانچ 15جولائی کو صبح دو بج کر 51منٹ پر کیا جائے گا۔اس کے لانچ کے لئے 3.8 ٹن وزن والے جی ایس ایل وی-ایم کے 3 کا لانچ خلائی جہاز استعمال کیا جائے گا۔ یہ مشن اس لئے خاص ہے کہ اس کا لینڈر چاند کے جنوبی حصہ کے نزدیک اترے گا۔
اب تک بھیجے گئے دنیا کے کسی بھی مشن میں چاند کے اس حصہ پر لینڈنگ نہیں کرائی گئی ہے ۔آربٹر چاند کی سطح سے 100کلومیٹر اوپر چکر لگاتا رہے گا۔لینڈر کے آہستہ سے چاند کی سطح پر اترنے کے بعد روور اس سے الگ ہوکر سطح پر گھوم گھوم کر تجربے کرے گا مستقبل کے لئے ضروری ثبوت جمع کرے گا۔ چندریان -2 پر 13ہندوستانی پیلوڈ(تجربوں کے لئے بھیجے جانے والے سائنس داں اور آلات وغیرہ )اور ناسا کا ایک پیلوڈ ہوگا۔ہندوستانی آلات میں آٹھ آربٹر پر،تین لینڈر پر اور دو روور پر ہوں گے ۔