حیدرآباد۔4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی ایجنسی نے چندریان 2جس کو 22جولائی کو سری ہری کوٹہ سے چھوڑاگیا تھا کی جانب سے لی گئی زمین کی تصاویر کو جاری کیا۔یہ چندریان مشن 20اگست کو زمین کی سطح پر اترے گاجبکہ چاند کے جنوبی قطب پر 7ستمبر کو اس کی سافٹ لینڈنگ ہوگی تاکہ ان چیزوں کھوج لگائی جاسکے جس کی ہنوز کھوج نہیں ہوئی ہے ۔اسرو نے چندریان 2کے ایل 14کیمرہ کی جانب سے گزشتہ شب قید کی گئی زمین کی پانچ تصاویر کو ٹوئیٹر کے ذریعہ پوسٹ کیا۔اسرو نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھاچندریان 2کے وکرم لینڈر کی جانب سے قید کردہ تصاویر کا پہلا سیٹ۔یہ تصاویر 17.28بجے تا 17.37بجے کل شب حاصل کی گئی۔اسرو نے ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چندریان 2کے 2LI4کیمرہ کے ذریعہ زمین دیکھی جاسکتی ہے ۔