حیدرآباد ، 4 ستمبر (یو این آئی) آربیٹر سے لینڈر وکرم کے علحدہ ہونے کے دو دن بعد چندریان 2کی مدار سے نکلنے کی دوسری مہم چہارشنبہ ۳کو کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی کیونکہ یہ خلائی گاڑی 7ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب علاقہ جس کی کھوج ہنوز نہیں کی گئی ہے ،کی سطح پر اترنے کے لئے ایک انچ اور قریب ہوگئی ہے۔ ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے اطلاع دی ہیکہ چندریان 2 خلائی گاڑی کے مدار سے نکلنے کی دوسری مہم آج کامیابی کے ساتھ 03.42بجے منصوبہ کے مطابق انجام دی گئی۔اس مہم کی معیاد 9سکنڈس تھی۔ چندریان 2آربیٹر چاند کے مدار کی طرف گھوم رہا ہے۔دونوں آربیٹر اور لینڈر بہتر طور پر کام کر رہے ہیں۔اس مہم کے ساتھ وکرم لینڈر کے لئے درکار مہم کا آغاز ہوگیا ہے ۔