چندریان 2کی مدار سے نکلنے کی پہلی مہم کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی

   

حیدرآباد،3 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)مدار سے لینڈر وکرم کے علحدہ ہونے کے ایک دن بعد،چندریان 2کی مدار سے نکلنے کی پہلی مہم منگل کو کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی کیونکہ خلائی گاڑی چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں 7ستمبر کو داخل ہونے کے قریب ہے ۔چاند کے اس علاقہ کی ہنوز کھوج نہیں کی گئی ہے ۔اسرو نے کہا کہ چندریان 2کی مدار سے نکلنے کی مہم آج منصوبہ کے مطابق 8.50بجے صبح کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔اس کے لئے آن بورڈ پلپوزن سسٹم کا استعمال کیاگیا۔اس مہم کا وقت صرف چار سکنڈس تھا۔چندریان 2 کا آربیٹار،چاند کے موجودہ مدار میں ہی گھوم رہا ہے اور لیندر و آربیٹار بہتر طورپر کام کر رہے ہیں۔مدار سے نکلنے کی دوسری مہم کل 03.30تا04.30بجے انجام دی جائے گی۔ہندوستان کے دوسرے چاند مشن نے گزشتہ روز اس وقت ایک سنگ میل کو عبور کیا تھا جب وکرم لینڈر آربیٹار سے کامیابی کے ساتھ علحدہ ہوگیا تھا۔اسرو نے کہا [؟]آر بیٹار اور لینڈر پر مشن آپریشن کامپلکس، اسرو ٹیلی میٹری،ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نٹ ورک بنگالورو سے انڈین ڈیپ اسپیس نٹ ورک بیلالو، بنگالورو کی مدد سے نظر رکھی جارہی ہے ۔کل مدار سے نکلنے کے لئے ہونے والی دوسری مہم کے دوران مدار کو 36 km x 110 km نیچے لایا جائے گا جس کے بعد اس کو جھکایا جائے گا اور وکرم 7ستمبر کو 01.30بجے سے 02.30بجے اس کی سطح کو چھوئے گا۔وکرم کو مدار کے اطراف مدار میں 100 km X 30 km پر رکھا جائے گاجس کے بعد کئی پیچیدہ مہمات انجام دی جائیں گی تاکہ7ستمبر کو 01.55بجے چاند کے جنوبی قطب علاقہ پر اس کو اتارا جاسکے ۔اسرو کے صدرنشین کے مطابق یہ 15منٹ دہشت کا تجربہ ہوگا۔