حیدرآباد،13جولائی(سیاست نیوز ) چاند کے باوقار دوسرے مشن چندریان 2کے لئے 20گھنٹے کی الٹی گنتی کا آغاز آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیشن دھون خلائی مرکز میں اتوار کی صبح ہوگا۔الٹی گنتی کا آغاز اتوا کی صبح 6بجکر 51منٹ پر ہوگا۔اسرو کے صدرنشین کے سیون نے یہ بات بتائی۔یہ کہتے ہوئے کہ اس کو چھوڑنے کی تیاریاں آسانی کے ساتھ جاری ہیِں،انہوں نے کہاکہ تمام طرح کی جانچ کی جارہی ہے اور جی ایس ایل وی ماک 3جو ہندوستان کا سب سے وزنی راکٹ ہے کو پیر کی سب 2بجکر 51منٹ پر دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑا جائے گا۔الٹی گنتی کے دوران،پروپیلنٹ فلنگ کا کام 44میٹر اونچی تین مرحلوں والی خلائی گاڑی میں کیاجائے گا۔اس کے تیسرے مرحلہ میں سائکروجینک انجن کا استعمال کیاجائے گا۔
