کولکتہ ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چاند کیلئے ہندوستانی مشن چندریان ۔ 2 کی کامیابی پر مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی اور بی جے پی قائدین کے درمیان ایک دوسرے پر الزام تراشی، طنزوتنقید میں شدت ہوگئی ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی زیرقیادت حکومت، چندریان ۔ 2 کی کامیابی کا سہرہ اپنے سر لینے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے ایس آر سی پر اسمبلی میں ایک تحریک پر بحث کے دوران بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت جب سارا ملک جشن منارہا تھا ممتابنرجی ہلکی سیاست اور تنقیدوں میں مصروف تھیں۔