نئی دہلی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اتوار کو کہا کہ یہ کامیابی ہندوستانی سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ یہ خلائی تحقیق میں ہندوستان کی ترقی کی علامت ہوگی۔ اسرو نے کہا کہ مشن شیڈول پر ہے۔ سسٹم کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ مشن کی نگرانی کرنے والے لوگ بھی جوش اور توانائی سے بھرپور ہیں۔چندریان 3 بدھ یعنی 23 اگست کو ‘سافٹ لینڈنگ’ کرے گا۔ اس سے پورا ملک پر امید ہے۔ اسرو نے بتایا ہے کہ چندریان 3 بدھ کو شام 6 بج کر 4 منٹ پر چاند پر اترے گا۔