نئی دہلی-انڈیا کی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ چندریان تھری چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہےچندریان تھری مشن ایک خلائی جہاز، چاند گاڑی اور روور کے ساتھ 14 جولائی کو چاند کی جانب بھیجا گیا تھا۔یہ مشن 23 یا 24 اگست کو چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی اور روور اتارنے کی کوشش کرے گا۔اگر یہ مشن کامیاب ہو گیا تو انڈیا دنیا کا وہ پہلا ملک ہو گا جو چاند کے قطب جنوبی حصے پر اترے گا۔ چاند کے اس حصے کے بارے میں اب تک سب سے کم معلومات اکٹھی کی جا سکی ہیں۔یوں انڈیا دراصل امریکہ، سابقہ سوویت یونین اور چین کے بعد چاند پر کامیابی سے اترنے والا چوتھا ملک بنے گا۔