چندریان 3 پورے ملک کی کامیابی ہی : ملکا ارجن کھڑگے

   

نئی دہلی: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے چندریان -3 کی کامیابی کو ہر ہندوستانی کی اجتماعی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے ،چندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد یہاں جاری ایک پیغام میں کھڑگے نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں نے آج اپنے چھ دہائی پرانے خلائی پروگرام میں ایک اور کامیابی کا مشاہدہ کیا۔ ہم اپنے سائنسدانوں، خلائی انجینئروں، محققین اور اس مشن کو کامیاب بنانے میں شامل ہر فرد کے جذبہ، محنت اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں۔