چندریان 3 چاند کے زیادہقریب پہنچ گیا

   

چینائی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے چہارشنبہ کو کہا کہ چندریان 3 خلائی جہاز چاند کی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے اور اس کے مدار میں دوسری بارکمی واقع ہوئی ہے۔ہندوستانی خلائی ایجنسی نے کہا چندریان 3 کا مدار آج کی گئی ایک مشق کے بعد 174 کلومیٹر x 1437 کلومیٹر تک کم ہو گیا ہے۔ اگلا آپریشن 14 اگست 2023 کو 11:30 سے 12:30 بجے کے درمیان طے کیا گیا ہے۔خلائی جہاز کو مزید نیچے لایا گیا جس سے مدار میں کمی ہوگی۔ اس کے جہاز کے انجنوں کو 170 کلومیٹر x 4313 کلومیٹر سے 174 کلومیٹر x 1437 کلومیٹر پر فائر کر کے یہ کام کیا جائے گا۔ مدار اس لئے کو کم کیا جاتا ہے تاکہ چندریان 3 مشن کا بنیادی مقصد حاصل کیا جائے، یعنی چاند پر لینڈرکی آسان لینڈنگ۔خلائی جہاز کو سست کرنے کیلئے مدار میں کمی نصب شدہ موٹرزکی ریٹرو فائرنگ (بیکورڈ پروپلشن) کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ مدار میں کمی کا تیسرا مرحلہ 14 اگست کو صبح 11.30 بجے سے دوپہر 12.30 بجے کے درمیان ہوگا۔
اس عمل کے دوران اس کی موٹروں کو مخالف سمت سے فائر کرکے خلائی جہاز کی رفتار کم کردی جائے گی۔ چوتھا مدار میں کمی کا عمل 16 اگست کو متوقع ہے۔6 اگست کو چاند کے مدار میں پہلی کمی کی گئی۔ خلائی جہاز ایک پروپلشن ماڈیول (وزن 2,148 کلوگرام)، ایک لینڈر (1,723.89 کلوگرام) اور ایک روور (26 کلوگرام) پر مشتمل ہے۔