لکھنو : لکھنو کے عیش باغ علاقے میں واقع اسلامک سینٹر اف انڈیا اور دارالعلوم فرنگی محل میں زیر تعلیم طلبہ نے شاہی امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی اقتدا میں خصوصی نماز ادا کی اور چند ریان 3 کے صحیح طرح سے لینڈنگ کے لیے خاص دعا کی. اس موقع پر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ تیسرے چندریان کی لینڈنگ صحیح طور سے ہو رہی ہے اور امید ہے کہ کل کامیابی کے ساتھ لینڈ ہوگا اس کے لیے مدرسے کے طلبہ نے خصوصی دعا کا اہتمام کیا ہے اور خاص طور پہ نماز ادا کی ہے اور دعا کی ہے کہ ملک ہمیشہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے اس موقع پر اسلامک سینٹر اف انڈیا کہ مدرسے کے طلبہ و اساتذہ نے نماز ادا کی۔