حیدرآباد24جولائی(سیاست نیوز)ہندوستان کے دوسرے چاندمشن چندریان2جس کو جی ایس ایل وی مارک 3کے ذریعہ چھوڑاگیا تھا،توقع ہے کہ 20اگست کو چاند پر پہنچے گا۔اسرو نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی اور کہا کہ چندریان 2جو سری ہری کوٹہ کے دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑاگیا تھا، کے 16منٹ کے بعد ہی مدار میں داخل ہوگیا۔خلائی ایجنسی نے کہا کہ زمین کی طرف کی جانے والی مشقیں،چاند کے آر پار، چاند سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔زمین سے متعلق اس کی سرگرمیاں آج سے انجام دینے کا منصوبہ ہے 14اگست کو چاند کے اندر کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔
