چندر ابابو نائیڈو کا وزیر اعظم مودی کو مکتوب ‘ جنتا کرفیو کی ستائش

   

Ferty9 Clinic

امراوتی 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) تلگودیشم کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے جنتا کرفیو اور غریب عوام کی راحت کیلئے 1.7 لاکھ کروڑ روپئے کے امدادی پیکج کی ستائش کی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے مکتوب میں کہا کہ مودی حکومت انسانیت نواز ہے جس نے غریبوں کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اقدام انتہائی قابل ستائش ہے اور اس سے غریب عوام کو راحت ملے گی اور کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا ۔