نئی دہلی ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کورٹ نے آج بھیم آرمی کے صدر چندر شیکھر آزاد جو کہ گذشتہ ماہ جامع مسجد کے پاس مخالف سی اے اے احتجاج کے معاملہ میں مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں ، انہیں طبی وجوہات اور انتخابات کے ضمن میں دہلی جانے کی اجازت دی ہے ۔تاہم انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سفر کی تفصیلات سے دہلی پولیس کو آگاہ کریں ۔ ایڈیشنل سیشن کے جج کامینی لاؤ نے حکم صادر کیا جس کے تحت انہوں نے ضمانت میں تبدیلی کرتے ہوئے آزاد کو دہلی کے سفر کی اجازت دی ہے ۔