چندر شیکھر آزاد نے کی ہاتھرس متاثرہ خاندان سے ملاقات

   

ہاتھرس : بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد نے ہاتھرس اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ہے۔ چندر شیکھر نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کیلئے Y+ زمرے کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔آزاد نے راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کی جانب سے متاثرہ خاندان سے ملاقات کے دوسرے دن یہ دورہ کیا ۔ انہوں نے گزشتہ جمعہ کو جنتر منتر پر بھی متاثرہ خاندان کی حمایت میں احتجاجاً حصہ لیا تھا۔