حیدرآباد 3 فبروری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو نے آج یادادری گٹہ ( یادگیر گٹہ ) مندر کی تزئین نو کے کاموں کا فضائی سروے کیا اور بعد ازاں ان کا معائنہ بھی کیا ۔ چندر شیکھر راو نے فضائی سروے کے بعد اس مندر کا دورہ کیا اور وہاں پوجا بھی کی ۔ انہوں نے وہاں جاری مندر کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔ چندر شیکھر راو نے نومبر 2017 میں بھی مندر کا دورہ کیا تھا ۔