چندنا دپتی سپرنٹنڈنٹ پولیس نلگنڈہ مقرر

   

نلگنڈہ ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے آئی اے ایس اورآئی اے ایس حکام کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ طورپردو خواتین آئی پی ایس آفیسرس کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے نلگنڈہ ایس پی کے طورپرچندنا دپتی کو مقررکیا ہے۔ چندنا دپتی اس سے قبل نارتھ زون ڈی سی پی کے طورپرخدمات انجام دیا کرتی تھیں۔ تازہ تبادلوں کے بعد انھیں ڈی جی پی دفتررپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اوراب انھیں نلگنڈہ ایس پی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔