چندی گڑھ کا نیا اسٹیڈیم سابق مہاراجہ سے موسوم

   

چندی گڑھ۔ پنجاب کرکٹ اسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ملن پور میں تعمیر شدہ نئے اسٹیڈیم کو ریاست پٹیالہ کے آخری حکمراں آنجہانی مہاراجہ یدیویندر سنگھ سے موسوم کیا جائے جنہوں نے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1934 ء میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ آنجہانی پنجاب کے موجودہ وزیراعلی امریندر سنگھ کے والد ہیں۔ اس بات کا فیصلہ حالیہ دنوں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا گیا جس کی صدارت صدر پی ایس اے راجندر گپتا اور سکریٹری پونیت پال نے کی تھی۔