چندی گڑھ کی سب سے کم عمر میزبان ایپسیتا کو ایوارڈ

   

چنڈی گڑھ: دنیا کی سب سے کم عمر میزبان اور چندی گڑھ کی رہائشی ایپسیتا واجپئی (10) کو ‘سپر کلاس’ ٹاک شو کو کامیابی سے چلانے کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ موہالی کے مانو منڈل اسکول کی طالبہ ایپسیتا کو پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جئے کشن سنگھ نے اتوار کو یہاں ایس آر ایس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا۔ ایپسیتا نے اب تک ‘سپر کلاس کے 25 شوز کی میزبانی کی ہے ۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے خصوصی ڈیوٹی کے افسر منجیت سنگھ، ایس آر ایس ایف کے ڈائریکٹر ساجن شرما اور دیگر معززین موجود تھے ۔