چند رعایتوں کیساتھ 12 سال عمر کے بچوں کو دسویں جماعت کا امتحان تحریر کرنے کی سہولت

   

عمر میں 2 سال کا استثنیٰ پہلے درخواست داخل کرنے والوں کو سہولت، 30 مارچ تک فیس کا ادخال

حیدرآباد ۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 12 سال کی عمر کے بچوں کو چند رعایتوں کے ساتھ دسویں جماعت کا سالانہ امتحان تحریر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ فی الحال 10 ویں جماعت کا امتحان تحریر کرنے کیلئے 14 سال عمر ہونا لازمی ہے۔ تاہم حکومت نے عمر میں 2 سال تک استثنیٰ دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔ پہلے سے ہی چند قواعد کے ساتھ امتحان تحریر کرنے کی اجازت تھی۔ تازہ فیصلے کے بعد جاریہ سال 2022ء میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی کے سالانہ امتحان میں 12 سال عمر کے بچے حصہ لے سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کیلئے فیس داخل کرنے کا حال ہی میں شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ 3 مارچ تک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ اس سال دسویں جماعت کا امتحان تحریر کرنے والے طلبہ کا 31-8-2007 سے پیدا ہونا لازمی ہے تبھی ان کی عمر 14 سال ہوتی ہے۔ تاہم سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم طلبہ کو اسکول کے ہیڈماسٹر دیڑھ سال تک اور گورنمنٹ امتحان شعبہ کے ڈائرکٹر دو سال تک عمر میں استثنیٰ دے سکتے ہیں۔ خانگی اسکول کے طلبہ کو ڈی ای او دیڑھ سال تک ڈائرکٹر امتحانی شعبہ کو دو سال تک عمر میں استثنیٰ دینے کے اختیارات ہیں۔ عمر میں استثنیٰ کیلئے طلبہ 300 روپئے کا چالان، میڈیکل سرٹیفکیٹ اور درخواست کے ساتھ برتھ سرٹیفکیٹ منسلک کریں۔ ن