18 جنوری کو کھمم میں سی پی آئی کا صدسالہ جلسہ : ڈاکٹر نارائنا
حیدرآباد ۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) سی پی آئی قومی قائد ڈاکٹر کے نارائنا نے واضح کیا ہیکہ چند نکسلائیٹس کو ہلاک کرنے سے نکسل ازم مکمل ختم نہیں ہوجاتا۔ آج سی پی آئی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب میںڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹیوں کے وجود پر سوال اٹھانے والے تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں مکمل آزادی کا نعرہ کمیونسٹ پارٹی نے دیا تھا۔ کمیونسٹوں نے ملک کو تقسیم ہونے سے روکنے اہم کردار ادا کیا اور آج بھی وہ ملک کے اتحاد کیلئے کھڑے ہیں۔ تلنگانہ سی پی آئی سکریٹری و رکن اسمبلی کے سامباشیو راؤ نے بتایا کہ پارٹی کھمم میں پانچ لاکھ افراد کا جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 100 ویں یوم تاسیس تقاریب کا افتتاحی اجلاس کانپور میں ہوا تھا جبکہ اختتامی اجلاس 18 جنوری کو کھمم میں ہوگا جس میں 40 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔2