چند چینی کمپنیاں امریکی اسٹاک ایکسچینج سے خارج

   

نیویارک۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام)امریکی سینیٹ نے ایک بل منظور کرتے ہوئے چین کی کمپنیوں علی بابا ، بائی ڈو اور دیگر کو یو ایس اسٹاک ایکسچینج سے کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ بل کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ جو چینی کمپنیاں امریکی قوانین کی تعمیل نہیں کرتیں ، انہیں اسٹاک ایکسچینج میں شامل نہیں رکھا جائے گا۔ یہ بل ریپبلیکن جان کینیڈی اور ڈیموکریٹ کرس وان ہالن نے متعارف کیا تھا۔