چنمیاننداور طالبہ کی آوازوں کے نمونوں کا حصول

   

شاہجہاں پور۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس کی ایک ٹیم نے چہارشنبہ کو سابق مرکزی وزیرسوامی چنمیانند اور اُن پر عصمت ریزی کے الزامات لگانے والی پوسٹ گریجویٹ طالبہ کی آوازوں کے نمونوں کو حاصل کرلیا جو بغرض معائنہ لکھنو میں واقع فارنسک لیباریٹری روانہ کئے جائیں گے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے پی ٹی آئی سے کہاکہ’’ چنمیانند کو 6بجے صبح اور قانون کی طالبہ کو تقریباً 9بجے ریاستی دارالحکومت لے جایا گیا جہاں کی لیاب میں ان کی آوازوں کے نمونے حاصل کئے گئے ۔عدالت کے حکم پریہ نمونے حاصل کئے گئے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش ترپاٹھی نے کہاکہ دو ٹیموں نے ان دونوں کو لیباریٹری پہنچایا تھا۔