شاہ جہاں پور (یو پی ) ۔ 14 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ جس نے بی جے پی کے قائد چنمیانند پر عصمت دری کا الزام لگایا۔ اس کے کیس میں سابق مرکزی وزیر چنمیانند کی خوابہ گاہ سے بعض ثبوت اکٹھا کئے۔ اس عورت کو خصوصی ٹیم نے اس کے پاس جو بھی شواہد موجود ہوں ، انہیں اس کے حوالے کرنے کیلئے کہا تھا ، اس لئے اس عورت نے اپنا بین ڈرائیو خصوصی ٹیم کے حوالے کردیا جس میں اس کے 43 ویڈیو موجود تھے جو اس عورت کے الزام ثابت کرنے کیلئے دیئے گئے ہیں ۔ اس عورت نے یہ بھی الزام لگایا کہ سابق وزیر کی خواب گاہ سے بعض اہم شواہد اور ثبوت ہٹادیئے گئے ہیں اور اب ان کا سونے کا کمرہ بہت ہی نیا منظر پیش کرتا ہے ۔ بعض ذرائع نے بتایا کہ SIT نے اس عورت کی ماں اور دوسرے لوگوں کو بھی تفتیش کے سلسلے میں طلب کیا ہے ۔ حصوصی ٹیم کا قیام سپر یم کورٹ کے حکم پر عمل میں لایا گیا ۔ خصوصی ٹیم نے متاثرہ عورت کو چنمیانند کے مکان پر جمعہ کے دن طلب کیا جہاں اس نے 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔ چنمیانند کی اپنی تنظیم کئی کالج چلاتی ہے۔ ان سے بھی جمعرات کے دن پولیس نے سات گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ۔ چنمیانند کی رہائش گاہ پر فارنسک ماہرین بھی موجود تھے ۔