چنمیانند معاملہ: ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ فائل کی

   

شاہجہاں پور۔:6 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیراور بی جے پی لیڈر چنمیا نندکے خلاف مبینہ عصمت دری اور متأثرہ طالبہ کے خلاف سوامی سے رنگداری مانگنے کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے چہارشنبہ کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ فائل کردی۔تقریبا دو مہنوں تک چلی ایس آئی ٹی جانچ میں ٹیم نے 4700 صفحات کی کیس ڈائری تیار کی ہے ۔ اس کے علاوہ دونوں معاملوں میں تقریبا 20۔20 صفحات کی الگ الگ چارج شیٹ تیار کی ہے ۔