چنمیانند کیس ‘ متاثرہ لڑکی کے مرد دوستوں سے پوچھ تاچھ

   

شاہجہاں پور ( یو پی ) 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر چنمیانند کے خلاف عصمت ریزی کا الزام عائد کرنے والی قانون کی طالبہ کے تین مرد دوستوں سے ایس آئی ٹی نے پوچھ تاچھ کی ہے ۔ اس کے علاوہ کالج کے کچھ ملازمین سے بھی سوالات کئے گئے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کے اس دوست سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے جو لڑکی کے راجستھان میں دستیاب ہونے کے وقت اس کے ساتھ تھا ۔ سپریم کورٹ نے چنمیانند کے خلاف اس مقدمہ کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایس آئی ٹی اس معاملہ میں چنمیانند سے بھی پوچھ تاچھ کرچکی ہے ۔ ان کے گھر کا دورہ کرچکی ہے اور وہاں ان کے بیڈروم کو مہربند کردیا گیا ہے ۔ لڑکی سے بھی یہ ٹیم تفصیلی تفتیش کرچکی ہے ۔