نئی دہلی۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے قانون کی طالبہ کی عصمت دری کے ملزم اور سابق مرکزی وزیر چنمیانند کو ملنے والی ضمانت کومسترد کرنے سے منگل کو صاف انکار کر دیا۔تاہم عدالت نے سابق مرکزی وزیر کے خلاف آبروریزی کے مقدمے کو دہلی منتقل کرنے سے متعلق الگ درخواست پر اتر پردیش کی حکومت، ملزم چنمیانند اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس نوین سنہا کی ڈویژن بنچ نے متاثرہ کے والد ہریش چندر شرما کی جانب سے پیش سینئر وکیل کولن گنزالویس کی دلیلیں سننے کے بعد منتقلی کی درخواست پر ریاستی حکومت، سوامی چنمیانند اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا۔