پریاگ راج:22اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کو سابق مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پر عصمت دری کا الزام لگانے والی قانون کی طالبہ کی ضمانت کی عرضی پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کردیا۔جسٹس سدھارتھ کی سنگل بنچ نے مبینہ متأثرہ کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے اس ضمن میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے اور اگلی سماعت کے لئے 6 نومبر کی تاریخ طے کی ہے ۔