چنور مسجد عالمگیری کمیٹی کی جانب سے مالی امداد

   

چنور : چنور شہر کے خطیب و امام محمد فیضان رضا جو چند روز قبل کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے ان کی بچیوں کیلئے مسجد عالمگیری کمیٹی کی جانب سے مزید 63 ترسٹھ ہزار روپئے ان کے مقام ورنگل پہنچ کر بچیوں کے حوالے کئے ، وہاں بچیوں کے نانا بھی موجود تھے ۔ اس کارخیر میں نائب صدر مسجد رئیس بابا اور محمد موسی نے زیادہ تر اپنا تعاون پیش کیا ۔ صدر مسجد کمیٹی محمد فیاض الدین نے حصہ لینے والے سبھی حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔

چیف منسٹر امدادی چیکس کی مستحقین کو حوالگی
کلواکرتی :۔ ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی نے آج کلواکرتی منڈل سے تعلق رکھنے والے کئی ایک افراد میں چیف منسٹر امدادی فنڈ کے چیکس تقسیم کئے جو کہ مختلف افراد اپنی بیماریوں سے دواخانوں میں خرچ کرچکے تھے جن کی مدد کیلئے یہ چیکس ایم ایل سی کی خصوصی دلچسپی سے منظور ہوئے تھے جو آج ان مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔