چنور /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج راماگنڈم کمشنر مسٹر وی ایس نارائنا نے چنور اور سرونجہ کے درمیان بین ریاستی سرحد پر واقع جبکہ پوسٹ کا معائنہ کیا ۔ اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سختی سے عمل آوری کی جائے ۔ تلنگانہ ریاست میں لاک ڈاؤن 7 مئی تک اور مہاراشٹرا ریاست میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن ہے ۔ تلنگانہ کے چنور اور مہاراشٹرا کے سرونجہ کے بیچ پراناہستہ ندی پر بنائے گئے چیک پوسٹ جو پل پر واقع ہے ۔ بعد معائنہ انہو ںنے کہا کہ سرونچہ اور چنور تک عام لوگوں کا آنا جانا بند ہوچکا ہے ۔ صرف ضروری اشیاء کی گاڑیوں کو ہی اجازت ہے ۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جو میڈیکل سہولت کیلئے چنور یا چیریال آنا چاہتے ہوں انہیں اپنے ہاتھوں پر کورائنٹ کا چھاپ لگاکر مقررہ مدت کیلئے جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ اس پروگرام میں کمشنر کے علاوہ منچریال کے ڈی جی پی اودے کمار ، جئے پور اے سی پی نریندر چنور رورل سی آئی ناگاراجو چنور سی آئی پرمود راؤ کے علاوہ سرونچہ مہاراشٹرا کے ایس ڈی پی او پرشانت سوامی سی آئی اجئے شریک تھے ۔