چنور ۔ شہر میں رعیتوں بندھو پروگرام ٹریکٹر ریالی ضلع منچریال تک نکالی گئی ۔ جشن بھی منایا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی چنور گورنمنٹ وہپ بالکاسمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کے کسانوں کو ہر طرح سے فائدہ پہونچایا جارہا ہے۔ جس کا ایک حصہ رعیتوں بندھو اسکیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل کسانوں کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتو بندھو اسکیم کے طور پر فی ایکر پانچ ہزار روپئے کسانوں کے کھاتے میں ڈالے جارہے ہیں جس کو حکومت تلنگانہ نہ اضافہ کرتے ہوئے فی ایکر 10 ہزار روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس خصوصی میں آج رکن اسمبلی بالکامن ، ایم ایل سی متحدہ ضلع عادل آباد وٹھل مارکٹ کمیٹی چیرمین بلدیہ چیرمین کسانوں نے اس ریالی میں حصہ لیا ۔