چنور میں شجرکاری سے آلودگی کا خاتمہ ممکن : رکن اسمبلی

   

چنور ۔ چنور رکن اسمبلی گورنمنٹ وہپ مسٹر بالکاسمن نے چنور کے منڈل کوٹ پلی سروے پیٹ کترسلادیگی موضعات میں متحدہ عادل آباد ایم ایل سی پی ستیش کمار کے ہمراہ چنور کے احاطہ میں پودے لگائے اور خاص کر ایل فام کے پودے لگائے ۔ ایل فام
OLL Fam
کے پودوں کی شجرکاری کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی بالکاسمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہرا بھرا تلنگانہ قیام کے مقصد سے ہر فرد پودوں کی شجرکاری کرتے ہوئے نگہداشت کریں ۔ تندرستی ہزار نعمت ہے ۔ ماحولیاتی تحفظ کی برقراری کو یقینی بنانے کیلئے تمام عہدیداروں اور عوام کو ذمہ داری سے پودے لگانے کی ہدایت کی اور چنور شہر کے دیہاتوں کی ترقی کیلئے بھی انہوں نے وعدہ کیا ۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت تلنگانہ کوشاں ہیں ۔ چنور کو مثالی شہر بنانے کا یقین دیا ۔ مسٹر بالکا سمن نے اپنے ہاتھوں سے کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر زیڈ پی چیرمین بی لکشمی چنور ایم پی پی بابو ضلع منچریال کوآپشن ممبر اصغر محی الدین ایم پی ٹی سی سرپنچ دیگر دوسرے بھی موجود تھے ۔