چنور میں غیر مجاز ساگوان کی لکڑیاں ضبط

   

چنور /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )چنو ر ضلع منچیریال کے کوٹ پلی منڈل کے پار پلی گاؤں کے جنگلاتی علاقے سے چنو ر کی طرف جا رہی ہے Tata AC کے ذریعے ساگوان کی لکڑی غیر قانونی طریقے سے لے جائی جا رہی تھی اس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جنگلاتی عہدیداروں نے گاڑی کو پکڑ لیا اتنے میں ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جنگلاتی عہدیدداران کے مطابق لکڑی کی مالی قیمت 76500 سے زائد بتائی جا رہی ہے جنگلاتی عہدیدداران کی جانب سے تحقیقات جاری ہے فاریسٹ عہدیداروں نے انتبا دیا ہے کہ اگر اس طرح غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔

مفت ووٹر کارڈ بنانے کی سہولت
اوٹکور /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر اوٹکور میں جماعت اسلامی کے جانب سے مفت ووٹر آئی ڈی رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس کو سرپنچ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر امیر مقامی محمد منصور علی جماعت اسلامی ہند اوٹکور نے کہا کہ مقامی جماعت اسلامی کی جانب سے ووٹر کارڈ کی شعور بیدار کرنے کیلئے اس فری کیمپ کو منعقد کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر کوآپشن ممبر جناب عبدالرحمن ، سابق کونسلر ناصر خان، محمد سہیل کے علاوہدیگر موجود تھے ۔