چنور کی عالمگیر مسجد کے امام و خطیب کورونا سے فوت

   

منچریال : ضلع منچریال کے چنور ٹاؤن میں واقع مسجد عالمگیر کے امام و خطیب مولانا فیضان رضا قادری مہلک مرض کورونا میں مبتلا تھے جنھیں بغرض علاج ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ گزشتہ شب 34 سالہ مولانا فیضان رضا قادری کورونا سے جانبر نہ ہوسکے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔ تمام بچوں کی عمر اندرون چار سال ہے۔ انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی چنور کے مسلمانوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ اہلیان چنور نے مولانا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ چنور کے معزز حضرات جناب عبدالرحمن فون نمبر 8008094003 ، جناب عبدالاحد علی فون نمبر 7013511352 اور جناب سمیر 7396121582 پر رابطہ کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان اور معصوم یتیم بچوں کی مدد کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔