چنور ۔چنو ر رکن اسمبلی گورنمنٹ ویب بلکا سمن نے کہا کہ چنو ر حلقہ کے 100 حلقوں میں 100 کے سی آر لائبریر یا ں قائم کی جا رہی ہے جن پر فی لائبریری 4 لاکھ روپے کی لاگت سے کل 4 کروڑروپئے منظورکئے جارہے ہیں۔انہوں نے لوری کیلئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے انہوں نے اس کا نمونہ بھی پیش کیا ۔
سوریاپیٹ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد
سوریاپیٹ: ضلع سریاپیٹ کے موضع وردھمان کوٹہ ناگارم منڈل میں 2 کروڑ 27 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی بی ٹی روڈ کا وزیر برقی جگدیش ریڈی نے رکن اسمبلی تنگاترتی جی کشور کمار کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر وزیر برقی جگدیش ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست تلنگانہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں ہر شعبہ میں روز افزوں ترقی کررہا ہے۔