چنور۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنو ر ضلع منچیر یا ل کے چنو ر کے جنگلاتی علاقے میں ایک بڑے شیر کے گھومنے کی اطلاع ہے، تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے ویمن پلی اور کوٹ پلی کے جنگلاتی علاقوں میں گھوم رہا تھا اور دو دن قبل چنو ر رینج کے تحت جنگلاتی علاقے میں داخل ہوا تھا معلوم ہوا کہ شیر کوٹ پلی کے جنگلاتی علاقہ سے چنو ر منڈل کے chintalapalli کے راستے سے ہوتا ہوا buddharam بودارم جنگلاتی علاقے میں داخل ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہے بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو پتہ چلا ہے کہ شیر کے پیروں کے نشانات کی بنیاد پر بودارم اور کسٹم پیٹ کے جنگلاتی علاقوں میں ایک شیر گھوم رہا ہے محکمہ جنگلات کے اہلکار گاڑیوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلا رہے ہیں کہ عوام ہوشیار رہیں اور مویشیوں کو چرانے کیلئے جنگل کے علاقے میں نہ داخل ہو ۔