چنچل گوڑہ جیل کا قیدی دوران علاج دواخانہ عثمانیہ میں فوت

   

حیدرآباد۔/24 نومبر، ( سیاست نیوز) چنچل گوڑہ جیل کا قیدی دواخانہ عثمانیہ میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ 28 سالہ جی راجیش متوطن کھمم سزاء یافتہ قیدی تھا اور گزشتہ ایک سال سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کا علاج ایرہ گڈہ کے پاگل خانہ میں کروایا گیا تھا۔ اچانک علیل ہونے کے باعث راجیش کو 21 نومبر کو دواخانہ عثمانیہ کے جیل وارڈ میں شریک کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔ دبیر پورہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔