چنچل گوڑہ میں خوفناک سڑک حادثہ ، خاتون ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بے قابو کار کی ٹکر سے شوہر اور دو بیٹیاں زخمی
حیدرآباد ۔ 4 جون ۔ ( سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک خاتون فوت ہوگئیں ۔ تیز رفتار بے قابو کار کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں 26 سالہ سیما بیگم فوت ہوگئیں۔ سیما بیگم آسمان گڑھ علاقہ کے ساکن علی اکبر کی بیوی تھیں جو اپنے مائیکے سے واپس جارہی تھیں کہ سعیدآباد حدود میں ایک تیز رفتار کار نے اُنھیں ٹکر دیدی اس حادثہ میں اکبر اور اُن کی دو بیٹیاں زخمی ہوگئیںاور بیوی سیما بیگم جانبر نہ ہوسکیں۔ پولیس سعیدآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع