حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : (پریس نوٹ) : ڈاکٹر آر اشوک ریڈی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ کے بموجب کالج ہذا میں انگلش میڈیم کو پڑھانے کے لیے کامرس اور کمپیوٹر سائنس کے گیسٹ لکچررس سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ایسے امیدوار جن کا تعلق حیدرآباد ضلع سے ہو اور کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے متعلقہ مضمون میں کم از کم 55 فیصد نشانات کے ساتھ پوسٹ گریجویشن کامیاب ہوں درخواستیں داخل کرنے کے اہل ہیں ۔ تجربہ کار اور پی ایچ ڈی / نیٹ یا سلیٹ کامیاب امیدوار قابل ترجیح ہوں گے ۔ خواہش مند امیدواروں کو چاہئے کہ وہ اپنی درخواستیں 31 جنوری 2020 یا اس سے قبل داخل کریں ۔ انٹرویوز 3 فروری کو منعقد ہونگے ۔۔