مفتی محمد مختار الحسن بغدادی ،مفتی محمد تنویر القادری کی شرکت
حیدرآباد۔13مارچ ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی چوبیسویں لیلۃ القدر کانفرنس و تحفظ ناموس رسالت ؐ 16مارچ بروزپیر بعد نمازِ تراویح گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر منعقد ہوگی۔محمد شاہد اقبال قادری (صدر کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کے بموجب کانفرنس کی قیادت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی ، صدارت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری ، سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ،نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔ زیر حمایت مولانا محمد اخلاق اشرفی ،حکیم ایم اے ساجد قادری ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی ، ڈاکٹر سید خالد محی الدین قادری ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری ۔ اس کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مہمان مقرر مفتی محمد مختار الحسن بغدادی قادری دوسرے مہمان مقرر مفتی محمد تنویر القادری ( یو پی )نے شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قراء ت کلامِ پاک سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ؐمیں ملک محمد اسمٰعیل علی خاں ، محمد شفیع رضا قادری ، محمد داؤد قادری ، محمد صدیق رضوی ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ صدر استقبالیہ مرزا نثار احمد بیگ نظامی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ نیز مقامی علماء کرام میں مولانا سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری ، مولانا محمد اقبال احمد رضوی ، مولانا محمد عبدالنعیم قادری نظامی نائب صدر کمیٹی کے بھی خطابات ہونگے ۔ اس کانفرنس میں قرآن مجید کا آفاقی پیغام اُمت ِ مسلمہ کے نام ، شانِ رسالتمآب ؐ میں گستاخی اور اس کی سزا ، تحفظ ِ ناموس رسالت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں ، نوجوان نسلوں کی حفاظت اور اسلامی تعلیم و تربیت کی اہمیت ، عصر حاضر میں مسلم معاشرہ کے بگڑتے ہوئے حالات ، دشمنان اسلام کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں ، مسلم نوجوانوں لڑکے و لڑکیوں کی دین سے دوری ، مغربی کلچر کی طرف رغبت اور والدین و سرپرستوں کی ذمہ داریاں جیسے عنوانات پر مہمان مقررین کرام و مقامی مقررین کے خطابات ہوں گے۔