علامہ عبید اللہ خاں اعظمی، پروفیسر شکیل احمد، سجادہ نشین گلبرگہ و سرکردہ علماء کرام مرد و خواتین کی شرکت
حیدرآباد۔ /2 فبروری، ( راست ) جامعۃ المومنات کی ایک روزہ کُل ہند خواتین کانفرنس 3 فبروری کو صبح 8 تاشام 8 بجے چنچل گوڑہ گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ نزد دبیر پورہ برج میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی سرپرستی مولانا سید شاہ درویش محی الدین مرتضی پاشاہ صدارت مفتی محمد حسن الدین کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز حسینی المعروف خسروبابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گلبرگہ، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد صمدانی فیکلٹی آف لاء علی گڑھ مسلم یونیورسٹی و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا سید شاہ حیدر ولی نبیرہ قادریہ سجادہ نشین نلنگہ شریف، الحاج محمد محمود علی ( وزیر داخلہ تلنگانہ ) الحاج این محمد فاروق ( وزیر آندھرا پردیش ) الحاج احمد بن عبداللہ، جناب محمد قمر الدین صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ ، جناب سید اکبر حسین صدر نشین اقلیتی مالیتی کارپوریشن تلنگانہ ، جناب مسیح اللہ خاں صدر نشین حج کمیٹی تلنگانہ ، جناب نواب میر کاظم علی خاں صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس، عالم دین علامہ عبید اللہ خاں اعظمی سابق رکن پارلیمنٹ، ڈاکٹر سراج الرحمن نقشبندی القادری، ڈاکٹر حافظ محمد مظفر حسین خاں بندہ نوازی، مولانا سید شاہ اسد اللہ حسینی القادری الملتانی ، حضرت سید شفیع پاشاہ قادری الحیدری الجیلانی، مولانا حسان فاروقی، مولانا محمد عثمان نقشبندی ، مولانا شاہد اقبال، الحاجہ نسرین فاطمہ اہلیہ الحاج محمد محمود علی وزیر داخلہ ، ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین، الحاجہ این شہناز، قاریہ اطہر جعفری، پروفیسر اشرف رفیع، پروفیسر رفیق فاطمہ ، الحاجہ طیبہ تسنیم نقشبندی، ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز ، الحاجہ سیدہ زبیدہ عالم ،الحاجہ کوثر شرین قادریہ، الحاجہ فریدہ، قاریہ واجدہ خاتون ( پنجاب ) قاریہ ام سلمیٰ ( آسام ) عالمہ عظمیٰ سلطانہ ( یو پی ) قاریہ نکہت ثمن ( اڑیسہ ) قاریہ عارفہ جان ( کشمیر ) الحاجہ رومانہ اسحاق، سیدہ متین النساء ، الحاجہ معینہ بیگم، مفتیہ سعیدہ فاطمہ ، کریمہ النساء شرکت و مخاطب کریں گے۔ اس کے علاوہ اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی، تلگو، آسام ، مراٹھی، کیرالا ، اڑیہ جیسے زبانوں میں خطاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ معلمات جامعۃ المومنات جدید مسائل فقہیہ پر مباحثہ ، حدیث مبارکہ سے مستنبط مسائل پر مذاکرہ پیش کریں گی۔ جناب سید شاہ نورالحق قادری سرپرست استقبالیہ ، خطبہ استقبالیہ جناب وحید احمد ایڈوکیٹ صدر استقبالیہ ، خیر مقدمی کلمات ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ ، کلمات تشکر جناب رحیم اللہ خاں نیازی ادا کریں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی انجام دیں گے۔ جامعۃ المومنات کے شعبہ خطاطی کے زیر اہتمام خطاطی نمائش کا نظم رہے گا اور ’’ سالنامہ المؤمنات ‘‘ کی رسم اجراء عمل میں لائی جائے گی۔ کلیۃ البنین جامعۃ المومنات کے فارغ التحصیل الدکتورہ تخصص فی الفقہ فاضل ، عالم ، مولوی ، حفاظ کو بدست مہمانان خصوصی اسناد و خلعتیں عطا کئے جائیں گے۔ بعد نماز مغرب ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی بانی و ناظم اعلیٰ جامعتہ المومنات کی رقت انگیز دعاء ہوگی۔