چنکی یادو نے 11 واں اولمپک کوٹہ حاصل کیا

   

    دوحہ ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) چنکی یادو نے جمعہ کو یہاں 14 ویں ایشین چیمپیئن شپ میں خواتین کے 25 میٹر پستول کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے بعد شوٹنگ میں ہندوستان کا 11 واں ٹوکیو اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔ چنکی نے کولیفائنگ مرحلے میں تھائی لینڈ کے نیفاسوان یانگپائبن (590) سے پیچھے رہیں جیسا کہ انہوں 588 کے مجموعی اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئیں جس کے لئے انہوں 100نشانات کا ایک بہتر مظاہرہ کیا۔21 سالہ چنکی اب آٹھ خواتین کے فائنل میں مقابلہ کریں گی۔ رواں سال کے شروع میں میونخ میں ہوئے ورلڈ کپ میں راہی سرنوبٹ نے پچیس میٹر پستول مقابلے میں کامیابی کے ذریعہ اولمپک کوٹہ حاصل کیا تھا اور اب یہ ملک کا دوسرا کوٹہ مقام ہے۔ میدان میں موجود دیگر ہندوستانی شوٹرس میں اونو راج سنگھ (575) اور نیرج کور (572) بالترتیب 21 ویں اور27 ویں نمبر پر رہی۔